11 مئی ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے پانچ ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایک پروقار تقریب کے دوران چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس عبدالستار اصغر، جسٹس محمود مقبول، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس امیر بھٹی شامل ہیں۔ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، رجسٹرار، سینئر وکلا اور حلف اٹھانے والے جج صاحبان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔