03 جون ، 2015
ممبئی ......بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن آج شادی کی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اورانکی اہلیہ جیا بچن پیر3جون اپنی شادی کی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 3 جون 1973 ءکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس معروف فلمی جوڑے کو بالی ووڈ کے حلقوں نے خوشگوار ازدواجی زندگی کی کئی دہائیاں گزر جانے پر مبارکباد پیش کی ہے، جس کے جواب میں سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر امیتابھ نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ماضی کی اس سپر ہٹ جوڑی نے ابھیمان،چپکے چپکے، شعلے،زنجیر، بنسی، کبھی خوشی کبھی غم اور سلسلہ سمیت دیگر کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دی۔