11 مئی ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججوں نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی،حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالقادر مینگل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ شامل تھے۔