پاکستان
11 مئی ، 2012

بابر اعوان کی نااہلی کی درخواست ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

بابر اعوان کی نااہلی کی درخواست ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹربابراعوان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر کارروائی 8جون تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیاہے کہ کیاارکان اسمبلی کی طرح سینیٹ کے ارکان کی نااہلی کیلئے بھی الیکشن کمیشن پٹیشن دائر ہوسکتی ہے۔عدالت کے روبرہ شاہد جامی ایڈووکیٹ نے ڈاکٹربابراعوان کی اہلیت کواس بنیاد پر چیلنج کیاہے کہ بابراعوان نادہندہ ہیں اور ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی مشکوک ہے اس لئے انہیں نااہل قراردیاجائے۔عدالت اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پردلائل سن رہی ہے۔

مزید خبریں :