11 مئی ، 2012
کراچی… کراچی میں انٹر کے امتحانات کے دوران بورڈ کی ٹیم نے مختلف کالجوں میں چھاپے مارتے ہوئے ایک درجن کے قریب طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ چیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ انوار احمد زئی کی سربراہی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی ڈھائی کا دورہ کیا اس دوران ٹیم نے نقل کرنے والے متعدد طلبہ کو پکڑ لیا ، طلبہ سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے جنھیں بور ڈکی ٹیم نے ضبط کرلیا۔ جس کے بعد ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی چھ نمبر کا دورہ یہاں بھی کئی طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ نے کہا کہ نقل کرنے والے طلبہ کامعاملہ تحقیقاتی کمیٹی کو بھیجا جائے گا جبکہ سینٹر سپرنڈینڈنٹ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔