پاکستان
05 جون ، 2015

ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت: ملوث اہلکاروںکا 13جون تک کا ریمانڈ

ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت: ملوث اہلکاروںکا 13جون تک کا ریمانڈ

کراچی .....ایم کیو ایم کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس حراست میں مبینہ ہلاکت میں ملوث سب انسپکٹر اور 3 اہلکاروں کو 13جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔کراچی کی مقامی عدالت میں چاروں پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے انسپکٹر ظفر ، پولیس کانسٹیبل مقصود ،نعمان جائوید اور ضمیر کو 13جون تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔چاروں اہلکاروں پر ایم کیو ایم کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس حراست میں ہلاکت کا الزام ہے۔

مزید خبریں :