دنیا
05 جون ، 2015

گھانا کے پٹرول پمپ میں دھماکا اورسیلاب ، ہلاکتیں200ہوگئیں

گھانا کے پٹرول پمپ میں دھماکا اورسیلاب ، ہلاکتیں200ہوگئیں

آکرا......افریقی ملک گھانا میں پٹرول پمپ پر دھماکے اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد2 سو سے بڑھ گئی ہے، متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ گھانا کے دارالحکومت آکرا میں ایک پٹرول پمپ پر گزشتہ شب اچانک ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس پٹرول پمپ پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ آگ کے شعلوں نے قریبی دکانوں اورعمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گھانا کے صدر جان ماہاما(John Mahama) نے سانحے پر3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔ مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب اور زخمیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :