دنیا
05 جون ، 2015

بھارت جتنا بڑا ملک، آلودگی بھی اتنی زیادہ

بھارت جتنا بڑا ملک، آلودگی بھی اتنی زیادہ

نئی دہلی .....تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ بھارت جتنا بڑا ملک ہے، اس میں آلودگی بھی اتنی زیادہ ہے۔ماحولیاتی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارت میں ہیں۔عالمی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے سامنے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے درالحکومت نئی دہلی سمیت ،امرتسر،لدھیانہ،ناستک،ممبئی کی فضاوں میں عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ آلودگی پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان شہروں میں دل اور پھپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق بھارت کے دریا گنگا اور جمنا میں بھی آلودگی کا تناسب بڑھتا جارہا ہے،یہ دونوں دریا دنیا کے 10آلودہ ترین دریاوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :