05 جون ، 2015
کراچی .....محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ ہے ہوا میں نمی کاتناسب 31فیصد ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 36سے 38 سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔ شہر میں گرم ہواوں کے باعث موسم گرم اور خشک رہے گا۔