پاکستان
05 جون ، 2015

عامر خان پردہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام، 7دن کا ریمانڈجاری

عامر خان پردہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام، 7دن کا ریمانڈجاری

کراچی .....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عامر خان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچا یا گیا۔ عامر کو سندھ ہائیکورٹ کے عقبی دروازے سے اے ٹی سی پہنچایا گیا۔پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو پناہ دینے ا ور دہشتگردی کی دفعات کے تحت عامر خان کا مزید ریمانڈ طلب کیا گیا ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔رینجرز نے عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار38 کارکنوں کی فہرست پیش کی، جنہیں تفتیش کے دوران کوئی شواہد نہ ملنےپر رہا کردیا گیا۔عدالت نے عامر خان کے وکلاء کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دیدی۔عامر خان کی آمد کے موقع پر ایم کیوا یم کے رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے قریب موجود تھی جہاں ان کی گرفتاری پر احتجاج بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :