05 جون ، 2015
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عامر خان کیخلاف مقدمات صرف سیاسی انتقام ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایم کیوایم کیلئےگرفتاریاں اورعدالت میں پیش ہونا نیا نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جن کو دہشتگرد کہا جارہا ہے کیا ان پر دہشتگردی ثابت ہوچکی ہے؟،کیا یہ دہشتگرد عامر خان کے گھر سے پکڑے گئے ؟۔