پاکستان
11 مئی ، 2012

لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار سرکاری افسران ہیں، چیئرمین پی اے سی

لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار سرکاری افسران ہیں، چیئرمین پی اے سی

اسلام آباد… پارلیمنٹ کی خصوصی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کی توجہ سیاسی قیادت کی بجائے ان سرکاری آفیسرز کی طرف کرانی چاہیے جو لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ندیم افضل کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت پانی وبجلی کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا، کمیٹی ارکان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ لوگ ہمارے پتلے جلاتے ہیں، عوام کو متعلقہ محکموں کے آفیسرز تصاویر دیں گے تاکہ وہ ان کے پتلے جلائیں،اعلانیہ لوڈشیڈنگ ماننے کو تیار ہیں لیکن بجلی کی فراہمی میں بد انتظامی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :