پاکستان
05 جون ، 2015

بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کا قائد حزب اختلاف سے مصافحہ

بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کا قائد حزب اختلاف سے  مصافحہ

اسلام آباد......وفاقی بجٹ کے اجلاس میں جب وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں تشریف لائے تو حکومتی اراکین نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے خود جاکر وفاقی وزرا کے ہمراہ ایوان میں موجود قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی اور مصافحہ کرتے ہوئے ان کی خیرئیت دریافت کی ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ چوہدری نثار علی خان براجمان تھے۔جبکہ دیگر وفاقی وزرابھی اپنی نشستوں پر موجود تھے۔

مزید خبریں :