پاکستان
05 جون ، 2015

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں، سیاسی گہما گہمی عروج پر

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں، سیاسی گہما گہمی عروج پر

گلگت .........گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، سیاسی گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے گلگت میں ریلیاں نکالیں۔گلگت بلتستان میں قانون سازاسمبلی کےانتخابات کےلیےہرطرف سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ بلندوادیاں اورکھلےمیدان سیاسی جھنڈوں سے رنگ گئے۔گلگت کےنواحی علاقے جگلوٹ میں مسلم لیگ ن نےانتخابی میدان سجا رکھا ہے۔ دور درازعلاقوں سےمسلم لیگ ن کے کارکنان گاڑیوں اورپیدل قافلوں کی شکل میں جگلوٹ پہنچ رہےہیں جہاں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرآصف کرمانی اورصوبائی صدرحافظ حفیظ الرحمان کا خطاب متوقع ہے۔ادھرمجلس وحدت المسلمین نے بھی ہنزہ نگر سے گلگت تک ریلی نکالی ،ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس ، امین شہیدی اور فیصل رضا عابدی سمیت دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔اسکردو کے گاؤں سدپارہ میں تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کاخطاب سننے کے لئے کارکنوں کی بڑی تعدادسدپارہ پہنچی ۔علامہ ساجد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت کا انتخابی منشور علاقائی امن کو مستحکم کرنا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے،اسکردو میں ہی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ریلیوں نے بھی ماحول کو خوب گرم رکھاہے، انتخابات میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کو سونپ دی گئی ہے۔ استور میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی خان نے پریس کانفرنس کی اورعوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنا منصوبہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استور کے حلقہ نمبر دو میں الیکشن جیتنے کےلیے ووٹرز کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن میں ڈیوٹی دینے کے لئے ہنزہ اور نگر کے 118 پولنگ اسٹیشنز کے لئے 260 پولنگ افسران اوراسسٹنٹ افسران کو تعینات کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ہنزہ علی آباد میں عملہ کوٹرینگ دی گئی، جس کے بعدعملے نے بہترمراعات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :