پاکستان
11 مئی ، 2012

کوٹلی:جنگل کی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کوٹلی:جنگل کی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کوٹلی… آزادکشمیرکے شہر کوٹلی کے قریبی جنگل میں گزشتہ رات لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، تاہم کئی گھنٹے تک مسلسل آگ لگی رہنے کے باعث چیڑ کے سیکڑوں درخت جل کر کوئلہ بن گئے،مقامی لوگوں کے مطابق کوٹلی میں سب ڈویژن سہنسہ کے جنگل میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات 10 بجے پیش آیا،،لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بعض نامعلوم افرادنے جنگل میں جان بوجھ کر آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ آگ کی لپیٹ میں آکر چیڑ کے سیکڑوں درخت تباہ ہوئے تاہم محکمہ جنگلات کوٹلی کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

مزید خبریں :