05 جون ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی وزیرخزانہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے 7فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، مزدور کی کم سے کم تنخواہ 12ہزار سے بڑھاکر 13ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ تقریر میں سب سے زیادہ دلچسپی سرکاری ملازمین کو ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نے ان کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 7فیصد اضافے کا اعلان کیا، مختلف گریڈوں کے ملازمین کی تنخواہیں تو بڑھیں مگر بڑے گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے ایسی سخاوت مزدوروں کے لیے نہیں دکھائی۔ ان کی کم سے کم تنخواہ 12ہزار روپے سے بڑھا کر 13ہزار روپے کر دی گئی۔