پاکستان
05 جون ، 2015

کراچی میں اشوبھا نامی طوفان کا خدشہ،سائیکلون الرٹ جاری

کراچی میں اشوبھا نامی طوفان کا خدشہ،سائیکلون الرٹ جاری

کراچی ......کراچی میں اشوبھا نامی طوفان کے آنے کے خدشے کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے سائیکلون الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث طوفان کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔نرگس اور نیلوفر کے بعد اب اشوبھا آگیا کراچی کے شہریوں کو ڈرانے۔ اشوبھا ایک سمندری طوفان کا نام ہے اور یہ نام اسے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں اشوبھا طوفان کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ہونے کے باعث طوفان کا خطرہ ہے۔ ہوا کا کم دباؤ پاکستان سے 16سو کلومیٹر دور جنوب کی جانب ہے اور اسے طوفان کی شکل اختیار کرنے میں 24سے 48گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباؤ جتنا کم ہوگا طوفان آنے کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جیسے ہی کوئی واضح صورتحال سامنے آئے گی متعلقہ اداروں کی معاونت کے لیے ہدایت جاری کردی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی پچھلے سال نیلوفر طوفان کے باعث کراچی کا ساحل شہریوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :