پاکستان
05 جون ، 2015

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حجم 102 ارب روپے کر دیا گیا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حجم 102 ارب روپے کر دیا گیا

اسلام آباد.......غریبوں کے لیے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا حجم ایک سو دو ارب روپے تک بڑھا دیا گیا،اعلان کے بعد وزیر خزانہ پیپلز پارٹی والوں سے داد دینے پر بھی اصرار کرتے نظر آئَے؟ وزیرخزانہ نے نئے مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے رقم بڑھا کر 102 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا۔ اعلان کے بعد وزیرخزانہ نے فرمائش کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے رقم بڑھانے پر اپوزیشن بھی داد دے۔ وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت ایک ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی شروع کی جا رہی ہے جو ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :