05 جون ، 2015
اسلام آباد........وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی پروگراموں کے لیے 1513 ارب مختص کیے گئے ہیں۔لاہور کراچی موٹروے کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ شروع کیا جائے گا،16 ارب روپے لاگت کا گرین لائن منصوبہ دسمبر 2016ء تک مکمل ہوگا۔ وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ کراچی میں 16 ارب روپے لاگت کی گرین لائن بس شروع کی جائے گی جو دسمبر 2016 تک مکمل ہوگی،کراچی گرین لائن بس منصوبے سے روزانہ 3 لاکھ افراد سفرکرسکیں گے۔ سڑکوںِ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے 185 ارب روپے رکھے ہیں، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں کی بہتری کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے ان کمپنیوں پر ٹیکس لگایا جائے گا جن کی آمدنی پچاس کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔