پاکستان
05 جون ، 2015

جیو کی شب مناجات،ڈاکٹرعامرلیاقت نے کروڑوں ناظرین کو متاثر کیا

جیو کی شب مناجات،ڈاکٹرعامرلیاقت نے کروڑوں ناظرین کو متاثر کیا

کراچی........14اور 15 شعبان کی درمیانی رات جیوپرنشر کی جانے والی خصوصی نشریات شب مناجات نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی۔ عالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے متاثرکن خطاب،دلنشین ثناخوانی اوررقت آمیز دعا نے کروڑوں ناظرین کو متاثرکیا۔ غیر جانبدار ذرائع کی جاری کردہ ریٹنگ کے مطابق شب مناجات نے ریکارڈ تعداد میں GRP'S حاصل کیں جن کی تعداد 83.84 ہے جبکہ اعداد وشمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ شب برأت کو سوائے جیو کے اور کوئی چینل دیکھاہی نہیں گیا،جو ناظرین میں جیو نیٹ ورک اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والہانہ پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں :