پاکستان
05 جون ، 2015

حیدرآباد میں پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

حیدرآباد میں پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

حیدرآباد .......حیدرآباد میں پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسٹیشن روڈ پر مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی وسیم احمد،ایم پی اے راشد خلجی،صابر قائم خانی،زونل انچارج نوید شمسی اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے وڈیروں اور جاگیرداروں کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو پانی دیا جارہا ہے لیکن کراچی اور حیدرآباد کےشہری علاقوں کو پانی نہیں دیا جارہا، حکومت ایم کیوایم کوووٹ دینے کی سزا عوام کو دے دے رہی ہے۔

مزید خبریں :