پاکستان
05 جون ، 2015

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 8 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 8 شدت پسند ہلاک

میران شاہ.......شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرجیٹ طیاروں سے بمباری کی ،جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے اور8 زخمی ہوئے،جبکہ 3 ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیے گئے،شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :