05 جون ، 2015
اسلام آباد.......وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت دسمبر 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کر دے گی۔ حکومت نے نئے مالی سال میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ساتھ آبی منصوبوں کے لیے بھی بڑی رقم مختص کیہے، توانائی کے شعبے میں سات ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ چھتیس سو میگاواٹ کے دیگر منصوبوں پر بھی کام ہوگا، شمسی اور ہوائی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صنعت کو پانچ سال کے لیے انکم ٹیکس سے چھوٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پانی کے منصوبوں کے لیے 31 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ 21 ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے رکھے گئے ہیں۔