پاکستان
05 جون ، 2015

گلگت بلتستان الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنائی جائے، راجہ ناصر عباس

گلگت بلتستان الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنائی جائے، راجہ ناصر عباس

گلگت....... مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولوگراونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ علامہ امین شہیدی،صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سنیٹرترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی،علامہ مختار امامی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ نیئر مصطفوی،سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنایا جائے بلکہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ سمجھ کر لڑنا،ان ظالموں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،اگر یہاں کے مظلوم شیعہ سنی متحد ہو جائیں تو کوئی ظالم ان کا حق چھین نہیں سکتے،ہم نے کسی ظالم سے آج تک ہاتھ ملایا،جس طرح مہدی شاہ شیعوں کا نمائندہ نہیں ہے اسی طرح حفیظ الرحمان بھی سنیوں کا نمائندہ نہیں ہے،اگر یہ ہمارے نمائندے ہوتے تو آج ان کے حلقوں کے عوام کسمپرسی کا شکار نہیں ہوتے،علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پرانے سیاسی نظام کو دفن کرنے کے لئے کرپشن سے پاک ،بے داغ ماضی،تعلیم یافتہ قیادت کو سامنے لائے ہیں،تاکہ عوام کو اس کا حق دلایا جائے،انشااللہ 8 جون کو ہم نہیں پاکستان جیتے گا اور انشااللہ جیت کا جشن ہر گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا کر جشن منائیں گے، علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا ن لیگ کے وزرا ء سے گلگت بلتستان کے عوام سوال کرتے ہیں کہ ن لیگ کو نہ جتانے پر گلگت بلتستان کے ترقیاتی کام روکنے کی دھمکیا دینے والے سن لین پاکستان کا خزانہ شریف خاندان کی ملکیت نہیں پاکستانی عوام کی ملکیت ہے،آج گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے 8 جون کے بعد نظر نہیں آئینگے،پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو کرپشن ،اقرباء پروری،اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سنی اتحاد کونسل کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کر کے ثابت کر دیا کہ مفاد پرستوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں اس تاریخی الیکشن میں کوئی غلطی نہ کرنا اگر اس الیکشن میں دہشت گردوں کے سرپرست ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا تو علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کوئی نہیں روک سکے گا،آج مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی جد وجہد سے پاکستان میں دہشت گردوں اور تکفیریوں کا تنہا کر دیا ،میں اتحاد بین المسلمین کے داعی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کا کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں یہی اس علاقے کے ترقی کی ضامن جماعت ہے۔

مزید خبریں :