پاکستان
06 جون ، 2015

کوئٹہ:پشتون آباد میں پولیس موبائل پرحملہ،4اہلکار شہید

کوئٹہ:پشتون آباد میں پولیس موبائل پرحملہ،4اہلکار شہید

کوئٹہ......کوئٹہ میں پولیس موبائل پر آج صبح دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ نواحی علاقے پشتون آباد میں پیش آیا، جہاں علاقہ تھانے کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے وین پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین میں سوار چاروں اہلکار جاں بحق ہوگئے، جن میں سب انسپکٹر علی محمد، کانسٹبل عطاءاللہ،کانسٹبل عبداللہ ،ڈرائیور عبداللہ شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرا ر ہوگئے ،تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے مقام پر پر میڈيا سے گفتگو میں سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نےکہا کہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کی نشاندہی نہیں ہوسکی ،لیکن اُن تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

مزید خبریں :