06 جون ، 2015
اسلام آباد .....ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ۔بلوچستان میں کہیں گرمی کم نہیں ہو رہی کہیں بارش اور ژالہ باردی نے گندم کی فصل کو خراب کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے ۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں گرمی بدستور برقرار ہے ۔دن بھر گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر رش کم ہوتا ہے ۔بلوچستان کے میدانی علاقوں نصیر آباد،جعفر آباد اور سبی سمیت مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ چمن ،پشین ،لورالائی مہتر سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت کم ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ ، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔