06 جون ، 2015
اسلام آباد ......صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نےکوئٹہ کے علاقے پشتون آبادمیں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ فعل سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث مجرموں کو جلد گرفتارکیا جائے، کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں معمول کی گشت پر جانے والی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹرسمیت4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے