06 جون ، 2015
گلگت .....گلگت بلتستان کی قانون سازی اسمبلی کے انتخابات میں 2روز باقی ہیں ۔استور،ہنزہ ،اسکردو اور گلگت میں مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے ۔گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں ،کہیں جلسے جلوس ہیں ، تو کہیں انتخابی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔غذر میں انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گاہ کوچ شہر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔الیکشن کے دوران پولیس اور دیگرفورسز کے 7 سو سے زائداہلکار خدمات انجام دینگے ۔آج گلگت میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام دنیور میں ریلی نکالی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کے تحت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز ہوں گی ۔اسکردو میں بھی کارنر میٹنگز سے انتخابی گہما گہمی نظر آئیگی ۔ ضلع ہنزہ نگر میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،عوامی ورکرزپارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلسے اور کارنرمیٹنگز کا پروگرام ہے ،جبکہ استور میں ن لیگ کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف مظاہرہ کیا جائیگا۔