پاکستان
06 جون ، 2015

ممکنہ طوفان ، دفعہ 144کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی

ممکنہ طوفان ، دفعہ 144کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی

کراچی .....ممکنہ سمندری طوفان کے باعث سمندر میں لہریں اونچی ہیں ، دفعہ 144 کےتحت سمندر میں نہانےپرپابندی لگادی، ساحل پر جانے والے افراد کو پولیس واپس بھیج رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے ،ممکنہ طوفان کے باعث لہریں اونچی ہیں،طوفان کی نوعیت کا اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جاسکےگا۔شہری انتظامیہ نے کراچی میں دفعہ 144 کےتحت سمندر پرجانےاورنہانےپرپابندی لگا دی ہے،جس کے بعد پولیس ساحل سمندر جانیوالے افراد کو واپس بھیج رہی ہے۔

مزید خبریں :