06 جون ، 2015
کوئٹہ..... وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے پشتون آباد کے علاقے میں پولیس کی موبائل وین پر فائرنگ اور اہلکاروں کی جاں بحق ہونےکی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کی جان ومال کا تحفظ کررہے ہیں، دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچائینگے۔