پاکستان
11 مئی ، 2012

وزیراعظم گیلانی کی برطانوی وزیردفاع سے ملاقات

وزیراعظم گیلانی کی برطانوی وزیردفاع سے ملاقات

لندن… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ سے لندن میں ملاقات کی ہے ۔ لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنما وٴں نے ملکی ترقی و سالمیت ،دفاعی شعبوں میں تعاون،قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں اور افغانستا کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام کی خواہش کااظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی خواہشمند ہیں۔

مزید خبریں :