11 مئی ، 2012
لاہور…آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم محمد یاسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ تین چار ماہ بعد نگران حکومت قائم ہو جائے گی جو نئے انتخابات کرائے گی۔ لانگ مارچ کی دھمکیاں دینے والے اب الیکشن کی تیاری کریں۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کیا گیا تو آزاد کشمیر سمیت باقی تمام صوبے لاہور کی طرف مارچ کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی کو اپیل کا حق حاصل ہے۔مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں۔ محمد یاسین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لئے آزاد کشمیر پاکستان کو بجلی فراہم کرے گا۔