07 جون ، 2015
لاہور.......پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کےزیراہتمام فائن آرٹس کے طلبہ کے تھیسس کی نمائش ہوئی۔ طلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگرکرتے فن پارے دیکھ کر شرکاء دنگ رہ گئے۔کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی کے فائنل ائر کے طلبا و طالبات نے لکڑی، اوریگامی، کپڑے، شیشہ اور فو سلز سے بنائے فن پاروں کی نمائش کی۔طلباءوطالبات نےبتایاکہ سب سے پہلے اسکیچنگ اورپھر پینٹنگ کی جاتی ہے، بعدمیں کپڑے کے نمونے تیار کئے جاتے ہیں۔ آخر میں پروٹوٹائپ اینڈ ڈولپمینٹ کا مرحلہ آتا ہے ۔ ستاروں کےحال اورخواتین کی با اختیاری جیسےتصورات بھی طلباء وطالبات کا موضوع تھےاور لکڑی کا منفردکام بھی ، کسی نے وڈیو گیم کو ٹیکسٹائل میں منتقل کرکے شرکا کو متاثر کیا۔شرکاکاکہناتھاکہ طلباءوطالبات کومناسب رہنمائی اور بڑا پلیٹ فارم ملےتو یہ ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔