07 جون ، 2015
انقرہ ......ترکی میں پارلے مانی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔صدر رجب طیب اردوآن کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔ ترک پارلیمنٹ کی 550 نشستوں کیلئے 20 سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ 165 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، کسی بھی جماعت کو پارلیمان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 276 نشستوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم رجب طیب اردوآن کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی 2003 سے برسراقتدار ہے اور اس بار بھی اس کی فتح کا قوی امکان ہے ۔ تاہم اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے بہتر کارکردگی کے باعث اس بار سخت مقابلے کی توقع ہے۔ 2011 کے انتخابات میں جسٹس پارٹی نے 550 میں سے 327 نشتیں جیتی تھیں، اگر اس بار اسے 330 نشستیں مل جاتی ہیں تو وہ صدارتی اختیارات میں اضافے کیلئے آئین میں ترمیم کا ریفرنڈم کروا سکے گی ۔ اگر جسٹس پارٹی کو 366 نشستیں مل جاتی ہیں جو دو تہائی اکثریت ہوگی، تو موجودہ آئین کے تحت وہ ریفرنڈم کے بغیر ہی آئیں میں ترامیم کر سکتی ہے۔