07 جون ، 2015
کراچی .....کراچی میں سجا ہےبرائیڈل فیشن ویک ،دوسرے روزعروسی ملبوسات سے سجی ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے ۔ برائیڈل ویک کے دوسرے دن 8ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی ۔عروسی ملبوسات کوجدت اور گلیمر کے حسین امتزاج کے ساتھ ریمپ پرپیش کیا گیا۔شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے برائیڈل فیشن ویک میں بڑی تعداد میں شرکت کی ، ماڈلز کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔برائیڈل ویک کے دوسرے دن فلم اسٹار معمر رانا،اداکارہ صبا قمر،اروی ،صنم جنگ مشہور ڈیزائنرز کی شو اسٹاپر بنیں ۔ڈیزائنر ارم خان نے اپنی کلیکشن کے بارے میں بتایا۔ عروسی ملبوسات سے سجا برائیڈل ویک کا آج آخری دن ہوگا۔