کھیل
08 جون ، 2015

پاکستان کرکٹ ٹیم آج شب دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج شب دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی

لاہور .....پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف3 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے آج شب کولمبو روانہ ہوگی ۔قومی ٹیم سری لنکا میں 7ہفتے کے قیام کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ کھیلے گی ۔سب سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سریز ہوگئی جس کا آغاز 17جون سے ہوگا ،یہ مرحملہ 7جولائی کو ختم ہوجائےگا ۔11جولائی سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5ایک روزہ مقابلے شروع ہوجائینگے ۔ دورے کے آخرمیں 2ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہونگے ۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جبکہ محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے۔

مزید خبریں :