پاکستان
26 جنوری ، 2012

جرمن جاسوسوں نے فوج کی وردیوں کا آرڈر دے رکھا تھا،انکشاف

جرمن جاسوسوں نے فوج کی وردیوں کا آرڈر دے رکھا تھا،انکشاف

پشاور… پشاور سے گرفتار ہونے والے جرمنی کے تین مبینہ جاسوسوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے مقامی ٹھیکدار کو پاک فوج اور پولیس کی وردیاں بنانے کا کام دے رکھا تھا۔جبکہ انکی رہائش گاہ سے خواتین کے برقعے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پشاور کے علاقے یونی ورسٹی ٹاون سے گرفتار جرمنی کے تین مبینہ جاسوس رولف شمتھ،کرسٹن وائلڈ اور لورینز 1988سے پشاور میں مقیم تھے اور ایک سال قبل وہ ٹاون میں واقع پارک لین کے بنگلے میں منتقل ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ جرمن جاسوسوں کی رہائش گاہ سے خواتین کے برقعے اور رسید برآمد ہوئی ہے۔رسید کے مطابق جرمن جاسوسوں نے مقامی ٹھیکدار کو پاک فوج اور پولیس کی وردیاں بنانے کا آڈر دے رکھا تھا۔ دوسری جانب حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق مبینہ جرمن جاسوسوں نے دسمبر میں افغانستان کے حوالے سے جرمنی میں ہونے والی بون کانفرنس میں پاکستان کے خلاف مخالفانہ اور منفی رپورٹ دی تھی۔اکیس جنوری کو حساس اداروں اور پولیس نے مشترکا کاروائی کے دوران پشاور میں انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر تین جرمن مبینہ جاسوسوں کو حراست میں لیا تھا۔ اورسفری دستاویزات نہ ہونے پر تینوں باشندوں کو جرمن سفارت خانے بھیج دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :