09 جون ، 2015
کراچی.......ہیلمٹ زندگی کی حفاظت کے لئے کتنا ضروری ہے یہ بات تو پی کے کو بھی معلوم ہے،لیکن جانے کیوں، لوگ اپنی حفاظت کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔ پی کے کے لئے love بے شک waste of time ہوگا لیکن اس کے لئے زندگی ویسٹ آف ٹائم نہیں بلکہ بہت قیمتی ہے، تب ہی تو اس کے سر پر اکثر ہیلمٹ رہتی ہے۔ بالی وڈ کی کئی ہیروئنوں نے خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کیا۔ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم تھری ایڈیٹس میں ہیلمٹ پہنے بغیر بائیک کو ہاتھ نہیں لگایا۔ ڈریم گرل ہیما مالنی نے بھی فلم ’’نصیب‘‘ میں بائیک چلانے سے پہلے اپنی حفاظت کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کیا۔ اسی طرح شردھا کپور، کترینہ کیف، انوشکا شرما بھی بائیک پر سواری کے دوران ہیلمٹ پہننے سے نہیں شرماتیں اور تو اور اداکارہ سونم کپوربھی ہیلمٹ کی افادیت سے واقف ہیں تب ہی تو بائیک پر سواری کرنےسے پہلے ہیلمٹ پہننا نہیں بھولتیں۔ دیکھا جائے تو بالی وڈ اسٹار اپنے انداز میں یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں کہ اگرزندگی ہے پیاری، توہیلمٹ پہنیں لازمی۔