پاکستان
26 جنوری ، 2012

سپریم کورٹ:وزراء کی تعداد کم کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ:وزراء کی تعداد کم کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کی اہلیت اور آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد موجودہ وفاقی وزراء کی تعداد کے خلاف دو آئینی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیاہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں عدالتی بنچ نے درخواست گزار حبیب وہاب الخیری کی دو آئینی پٹیشنز کی سماعت کی، شرمیلا فاروقی کی اہلیت کے خلاف پہلی پٹیشن میں عدالتی آفس کے اعتراضات کو بھی چیلنج کیا گیاتھا، عدالت نے اعتراضات دور کرنے کا حکم دیا جبکہ درخواست میں شامل بعض قابل اعتراض الفاظ بھی حذف کرائے، اس پٹیشن میں کہاگیاہے کہ شرمیلا فاروقی کو جب مشیر بنایاگیا تو وہ پلی بارگین قانون کی وجہ سے عوامی عہدہ کیلئے نااہل تھیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ یہ تو این آر او عملدرآمد کا قانون بنتا ہے، موجودہ وفاقی وزراء کی تعداد کے خلاف حبیب وہاب الخیری کی دوسری آئینی درخواست بھی اسی بنچ میں زیر سماعت آئی ، عدالت نے اس پر بھی آفس اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسی سماعت کیلئے منظور کرلیا، عدالتی آفس اب ان دونوں درخواستوں کی تاریخ سماعت متعین کرے گا۔

مزید خبریں :