کھیل
11 مئی ، 2012

میڈرڈ اوپن ٹینس: ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام اور روزے کو شکست

میڈرڈ اوپن ٹینس: ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام اور روزے کو شکست

میڈرڈ … میڈرڈ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پارٹنر یولین روزے کو بھارتی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ اسپین میں کھیلے جانے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر روزے کو بھارتی جوڑی مہیش بھوپتی اور روہن بوپنا نے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ اعصام اور روزے کے خلاف بھارتی جوڑی کی جیت کااسکور 7-6 اور 7-6 رہا

مزید خبریں :