دنیا
10 جون ، 2015

بھارت؛جعلی ڈگری کیس میں گرفتار وزیر ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

بھارت؛جعلی ڈگری کیس میں گرفتار وزیر ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

نئی دہلی .....جعلی ڈگری کیس میں گرفتار ہونے والے بھارتی وزیر قانون کو 4 روز کیلئے پولیس کے ریمانڈ پر دیدیا گیا۔ اسکینڈل سامنے آنے پر وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔نئی دلی کی ضلعی عدالت نے دہلی پارلیمنٹ کے وزیر قانون جیتندر سنگھ تومار کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما جتندرا سنگھ پر دھوکا دہی، جعلسازی، کا الزام ہے۔ وزیر قانون کی کالج ڈگری کو دہلی بار کونسل کے وکلا نے چیلنج کیا تھا اور ڈگری کی تصدیق کیلئے پولیس کے پاس درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید خبریں :