18 جون ، 2015
اسلام آباد..........وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور تیس منٹ بعد تک ،اور شام ساڑھے چھ سے رات دس بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت پروزارت پانی وبجلی نےسحر وافطار کےلیے بجلی کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ۔وزارت پانی و بجلی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کوشیڈول پرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔