کاروبار
12 مئی ، 2012

نجی بجلی گھروں نے قانونی کارروائی روکنے کی حکومتی درخواست قبول کر لی

اسلام آباد … نجی بجلی گھروں نے عدم ادائیگیوں پر حکومت کے خلاف فی الحال قانونی کارروائی روکنے کی درخواست قبول کر لی۔ وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق وزارت نے نجی بجلی گھروں کی کونسل کے چیئرمین عبداللہ یوسف سے درخواست کی تھی کہ نجی بجلی گھر عدم ادائیگیوں پر حکومت کے خلاف فی الحال قانونی کارروائی نہ کریں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عبداللہ یوسف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ادائیگیوں کے حوالے سے نجی بجلی گھروں کے ساتھ نیا معاہدہ کرے جبکہ مستقبل میں ادائیگیاں بجلی کی پیداوار اور صلاحیت سے کم پیداوار کیلئے 80 اور 20 فیصد کے تناسب سے کی جائیں۔ عبداللہ یوسف نے توقع ظاہر کی کہ 15 مئی تک نجی بجلی گھروں کے حکومت سے معاملات حل ہوجائیں۔

مزید خبریں :