19 جون ، 2015
کراچی ......پہلی سحری سے جیو کی رمضان نشریات" رمضان شریف" کا آغاز بھی ہو گیا ہے ۔ ہر دل عزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہر سال کی طرح اس سال بھی معلومات اور انعامات کا خزانہ لائے ہیں ۔اس موقع پر میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے رمضان نشریات کو آپریشن ضرب عضب کے شہدا ء اور ان کے لواحقین سے منسوب کیاہے۔ان کا کہناتھا کہ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور فوج کے شہدا کو نہیں بھول سکتے۔انہوں نے اس موقع پر خوشخبری سنائی کہ رمضان نشریات میں شرکت کیلئے رجسٹریشن لائنیں پورے ماہ کھلی رہیں گی۔