21 جون ، 2015
لاڑکانہ ......پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نےکہا ہےکہ محترمہ نےاپنی شہادت سےپہلےلکھوایاکہ مجھےکچھ ہواتو ذمےدار مشرف ہوگا،جنرل کیساتھ ایف آئی آر میں شریک ملزمان بھی ہیں جن پرکیس چل رہا ہے،ایف آئی آرواپس نہیں لےسکتے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار نوڈیرو میں سابق وزیراعظم اور پی پی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پرکارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ بے نظیرکو شہید کرنے والے تقریبا ختم ہوگئے ہیں،بے نظیرقتل کیس میں ایک جنرل پرایف آئی آر ہے،آپ لوگوں کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں،جھگڑےاور مسئلےاس قسم کےہیں، لوگوں کو دکھایا کچھ اور جارہا ہے،محترمہ کے قتل کیس کی ایف آئی آر کوئی واپس نہیں لے سکتا،کتنابھی ہم پرزورلگائیں،کتنا بھی ہم سےلڑیں، ایف آئی آر محترمہ نے خود لکھوائی، وہ نہ میں نے لکھوائی اور نہ کسی اور نے،سابق صدر نے کہا کہ بے نظیرکے بچے اورعوام میرے ساتھ کھڑے ہیں،آپ لوگوں کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں۔