پاکستان
23 جون ، 2015

عمران فاروق قتل کیس؛تفتیش کیلئے ٹیم پاکستان جائیگی،اسکاٹ لینڈ یارڈ

عمران فاروق قتل کیس؛تفتیش کیلئے ٹیم پاکستان جائیگی،اسکاٹ لینڈ یارڈ

لندن.......اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کیلئے لندن پولیس کی ٹیم پاکستان جائے گی۔اسکاٹ لینڈ یارڈکے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان برطانیہ سے تعاون کررہا ہے،کمانڈر رچرڈ والٹن کے گزشتہ مہینے دورۂ پاکستان سے پیشرفت ہوئی،کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہےجسے جلد ظاہر کیا جائے گا۔اسکاٹ لینڈ یارڈکے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو تلاش کرنا ہماری ذمے داری ہے،محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران لندن پولیس کو مطلوب ہیں۔

مزید خبریں :