13 مئی ، 2012
نئی دہلی…بھارت نے امریکی کمپنی سے 30 ارب روپے کی 145 ہاوٹزر گنز خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بھارتی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے امریکی کمپنی بی اے ای سسٹم ان کارپوریشن سے چھوٹی توپ یا انتہائی ہلکی ہاوٴٹزر گنز خریدنے کامعاہدہ کیا ہے۔تیس ارب روپے سے ہاوٴٹزآرٹلری گنز کی خریداری بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی سازوسامان کواپ گریڈکرنے کے اقدامات کاحصہ ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہاوٴٹزر کی رینج 30 کلو میٹر ہے اور اسے بھارتی فوج کے ماوٴنٹین آرٹلری ڈویژن کے حوالے کیا جائے گا۔