پاکستان
13 مئی ، 2012

ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے مختلف انداز

ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے مختلف انداز

پشاور…ماں کے عالمی دن پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آجکل نت نئے انداز اپنائے جارہے ہیں ،پشاور سے نادیہ صبوحی کی رپورٹ کے مطابق کسی نے ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظم پڑھنے کو بہترین انداز جانا۔ اسی نظم میں انہوں نے ماں کے سلوک، قربانیوں اور محبت کا ذکر بھی کیا۔کوئی اس موقع پر اپنی ماں سے محبت کے اظہار کیلئے پھول دے رہا ہے تو کوئی رنگ برنگے کارڈ کا تحفہ۔پشاور کے کئی اسکولوں میں مدرز ڈے سے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور بچوں کو ماں سے محبت کے اظہار کے لیے بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ بچوں نے کلاس رومز میں کارڈ بھی بنائے ۔ٹیچرز نے بچوں کو مدرز ڈے کے تاج بھی پہنائے۔ بچوں نے چہروں پر پینٹنگز سے بھی ماں سے اظہار محبت کیا۔ماں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدرز ڈے بہترین موقع ہے جس میں ماں کو بچوں کی طرف سے ملنے والا پیار بھی انمول تحفے سے کم نہیں ہوتا۔ماں تیری عظمت کو سلام۔آج کے دن وش کرنے کا طریقہ کوئی بھی ہو سب کچھ بھلا لگتا ہے۔

مزید خبریں :