24 جون ، 2015
لندن........... متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے سوشل ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بی بی سی کی اسٹوری ٹیبل اسٹوری ہے، ہم 1992 سے اس طرح کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی۔ واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایم کی ایم کی مالی مدد کرتا رہا ہے، جبکہ مالی مدد لینے کا اعتراف لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے دو سینئر رہنما کرچکے ہیں۔