02 مئی ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے 100 روز مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز جلد عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی استعفیٰ دیں گے۔
یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اسکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نئے قومی سلامتی مشیر کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اسٹیو وٹکوف روس یوکرین جنگ خاتمے اور ایران جوہری مذاکرات کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کو مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم نے ابھی شروعات کی ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔